کندھ کوٹ (روشن پاکستان نیوز) کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے مزید 3 افراد کو اغوا کرلیا، مغویوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے عید کے روز گھر سے گھومنے نکلے لیکن ابھی تک واپس نہیں آئے۔ اغوا کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تین دن سے مسلسل تینوں کے نمبر بند ہیں، کندھ کوٹ میں خام مال کے ڈاکو سر چڑھ کر بولے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
اغوا برائے تاوان کی وجہ سے ہم نقل مکانی پر مجبور ہیں۔