لاہور (روشن پاکستان نیوز)ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے کہا کہ بھٹو ازم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوری حکومتیں کبھی فوج کو بلانے کا مطالبہ نہیں کرتیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے، اب گاڑی کو آگے بڑھنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے طلبہ تنظیموں پر سے پابندی ہٹا دی ہے۔
نوید انتھونی نے جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔