هفته,  23 نومبر 2024ء
صحت بالکل ٹھیک،شاہ محمود قریشی کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے، بیٹی مہربانو قریشی

 

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہرابانو قریشی نے کہا ہے کہ گزشتہ پیر کو ہماری ملاقات ہوئی، شاہ محمود قریشی کی طبیعت بالکل ٹھیک تھی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہرابانو قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر امید ہیں، ملک میں انصاف ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

مہرابانو قریشی نے کہا کہ 6 ججوں کے آئین کی بالادستی کے لیے شاہ محمود کی بہادری میں اضافہ ہوا، مشکلات سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو سیفر سزاؤں کے خلاف ہماری اپیل پر سماعت ہے، امید ہے کہ استغاثہ کی جانب سے مزید کوئی بہانہ نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سائفر کیس میں استغاثہ کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔

مزید خبریں