هفته,  23 نومبر 2024ء
بھارت میں قیمے والےسموسے بیچنے پر مسلمان دکاندار گرفتار

 

گجرات (روشن پاکستان نیوز)بھارتی ریاست گجرات میں ایک مسلمان دکاندار کو سموسوں میں گائے کا گوشت استعمال کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے ایک مشہور سموسے کی دکان پر چھاپہ مار کر سموسوں میں استعمال کے لیے 101 کلو گائے کا گوشت برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس نے 161 کلو گرام خام سموسے بھی قبضے میں لے کر دکان کے مالک سمیت 7 ملازمین کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیل شدہ دکان کے سموسے شہر بھر میں مشہور ہیں اور دکان سے کچے سموسے بھی شہر بھر میں سپلائی کیے گئے اور کئی مقامات پر فروخت کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک کے پاس وزارت فوڈ سیفٹی کا پرمٹ بھی نہیں اور نہ ہی گائے کے گوشت کا بتا کر سموسے شہریوں کو فروخت کیے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد گائے کے گوشت کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں