جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار
راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، 03 کلوسے زائدچرس اور20لیٹرشراب برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم رحمت اللہ سے 01کلو150 گرام چرس، ملزم چن ویز سے 01کلو60گرام چرس، ملزم فیصل سے 15لیٹرشراب ،صادق آباد پولیس نے ملزم اشفاق سے 550گرام چرس، ملزم نوید سے 509گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم ارشد سے 160گرام چرس، نیوٹائون پولیس نے ملزم ناظم سے 05
لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں