جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 04ملزمان گرفتار

راولپنڈی ( روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ، 04ملزمان گرفتار، شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے ملزم گلفام سے 06بوتل شراب ، ملزم اشراقی خان سے 10لیٹرشراب ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم سمرون سے 08لیٹرشراب ، روات پولیس نے ملزم عالب فضل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں