جمعرات,  30 اپریل 2026ء
روات پولیس کا سر چ آپریشن،60گھروں اور180افراد کے کوائف چیک کیے گئے
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) روات پولیس کا پولیس ٹریننگ سکول کے گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ ۔
تفصیلا ت کے مطابق روات پولیس نے پولیس ٹریننگ سکول روات کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا ، سرچ آپریشن میں 60گھروں اور180افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں