جمعرات,  30 اپریل 2026ء
آر اے بازار پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) آر اے بازار پولیس کی کارروائی ، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام قادر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 03
موٹرسائیکل برآمد کیے ۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں