راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر سوار 03ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد،ملزم فاروق سعید پنجاب کے ٹاپ 05ڈکیتوں میں شامل تھااور جنوبی پنجاب میں بڑی دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کا ساتھی قریب اللہ خان بھی 15سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کااشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ،ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوا، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فاروق سعید اور قریب اللہ خان کے نام سے ہوئی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پرپہنچ گئے۔
ملزم فاروق سعید پنجاب کے ٹاپ 05ڈکیتوں میں شامل تھااور جنوبی پنجاب میں بڑی دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا، ملزم فاروق سعید پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی اورہاؤس رابری سمیت دیگر وارداتوں میں شامل تھا، ملزم پنجاب کے مختلف اضلاع میں 30سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ملزم کا ساتھی قریب اللہ خان بھی 15سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا،فرار ڈاکو کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچنگ کی گئی ۔
نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا،فائرنگ کے باوجود ڈاکوؤں کا دلیری اور بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











