اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی نے مختلف سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ گرینڈ الائنس کا مقصد آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے اور اس حوالے سے آج باضابطہ اجلاس ہوگا۔
ایم ڈبلیو ایم، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی شامل ہوں گی۔