ٹوبہ ٹیک سنگھ(روشن پاکستان نیوز) ٹیک سنگھ کے ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وڈیو بناکر وائرل کرنے والے مقتولہ کے بھائی شہباز اور اس کی اہلیہ سمیرا کو پولیس نے علاقہ مجسٹریٹ طلعت جاوید کی عدالت میں پیش کردیا۔
ہائی پروفائل قتل کیس میں ملزمان سے جامع تفتیش کے لیے عدالت نے دونوں ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اس قتل کیس میں دیگر ملزمان کا ریمانڈ بھی منظور کیا جاچکا ہے۔
مزیدپڑھیںوزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط
ملزم شہباز کے ڈی این اے نمونے بھی فرانزک لیب کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
ڈی پی او عبادت نثار نے ماریہ قتل کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر احمد رضا کو تبدیل کرکے سینیر انسپکٹر علی رضا کو تفتیشی افسر مقرر کیا ہے۔