جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سول لائنز پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02 رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ 03 موٹرسائیکل اور چھینی گئی رقم 20 ہزار 100 روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کی شناخت بصیر احمد اور حیدر علی کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل اور چھینی گئی رقم 20ہزار روپے برآمد ہوئے،ملزمان موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا۔

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں