راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے7ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریںبرآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے ملزم جہانزیب سے 80پتنگیں اور08ڈوریں ، بنی پولیس نے ملزم عثمان سے 70پتنگیں اور02ڈوریں ، ٹیکسلا پولیس نے ملزم خرم سے 50پتنگیں ،گنجمنڈی پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 08پتنگیں اورڈور، پیرودھائی پولیس نے 02ملزمان ناصر اورلیاقت سے 08پتنگیں اور02ڈوریں ، نیوٹائون پولیس نے ملزم شاہ زیب سے 04پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ پتنگ بازی جان لیوا اورخونی کھیل ہے ، پتنگ بازی اورپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔











