جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی،ناجائز اسلحہ رکھنے پر11ملزمان گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے ملزم زاہد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم بلال سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے ملزم لال محمد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم وقار سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عاطف سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم دانیال سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،گوجرخان پولیس نے ملزم آصف سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدربیرونی پولیس نے ملزم 01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم ندیم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،کلرسیداں پولیس نے ملزم محمد علی سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،کہوٹہ پولیس نے ملزم شاہ میر سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں