هفته,  23 نومبر 2024ء
محمد عامر کاانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)کرکٹر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پرنظر ثانی کی، فیملی کے ساتھ بات چیت بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے اپنی دستیابی دیتا ہوں۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔ میرا ملک، میری ذات سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے سب سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ زندگی کبھی کبھی اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کا موقع دیتی ہے۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ میری پی سی بی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے عزت دی۔ میں نے کرکٹ بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان کےلیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔ 

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں