لاہور(روشن پاکستان نیوز)سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے دونوں بازوں پانج ماہ سے فریز ہوئے پڑے ہیں، پانچ ماہ پہلے عدالت نے چیک اپ کا حکم دیا، مجھے پندرہ دن پہلے ڈاکٹر دیا گیا۔
پیر کوصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ جیل کا ناقص کھانا کھا کر مجھے پتے کے بیماری لاحق ہوگئی ہے
انہوں نے کہا کہ میرے پتے کے آپریشن کا عدالت نے 6 ماہ پہلے حکم دیا تھا ، ابھی تک میرے پتے کا اپریشن نہیں کروایا گیا ،
انہوں نے کہا کہ میرے سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔