اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم دے دیا۔
حالیہ بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو مون سون کے اثرات اور امدادی کارروائیوں کی پیشرفت کےحوالے سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز متاثرہ علاقوں میں جاکر بحالی کا کام شروع کروائیں، متاثرین تک غذائی اشیاء اور امدادی سامان جلد از جلد پہنچایا جائے۔
افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 20 افراد جاں بحق، 100 سے زائد لاپتا
اس کے علاوہ وزیر اعظم نے بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ شدہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی فوری بحالی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی جب کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کا حکم بھی دیا۔











