اتوار,  14 جون 2026ء
امریکا میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

واشگنٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست واشنگٹن میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معمول کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے کامیابی سے ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔

ہینری نوواک کیس کے بعد برطانیہ میں کرپان اور چاقو قوانین پر نئی بحث چھڑ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کا ایک اے این 32 طیارہ بھارتی ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثہ جورہاٹ میں واقع فضائیہ ایئر بیس پر پیش آیا تھا، حادثے کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ کو پائلٹ حادثے میں زندہ بچ گیا تھا۔

مزید خبریں