شادی کے چند گھنٹوں بعد نوبیاہتا جوڑے کا ہیلی کاپٹر تباہ

اٹلانٹا(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست اٹلانٹا میں بھارتی نژاد شہری دیو فجی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا میں شادی کی تقریب کے چند گھنٹے بعد نوبیاہتا جوڑے کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دولہا اور پائلٹ ہلاک جبکہ دلہن زخمی ہوگئی۔

حادثہ اٹلانٹا کے شمال میں واقع شہر ڈاسن ویل کے قریب اس وقت پیش آیا جب 26 سالہ دولہا دیو فجی اور اہلیہ جسنی شادی کی تقریب کے بعد رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔

جوڑا اٹلانٹا کے ہوٹل جارہا تھا کہ اسی دوران ہیلی کاپٹر شادی ہال سے کچھ ہی فاصلے پر گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔

اہلخانہ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے سفر کا منصوبہ رخصتی کو یادگار بنانے کے لیے بنایا گیا تھا۔

امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کا کردار اہم، سحر کامران کا سفارتی کوششوں پر اظہارِ خیال

دیو فجی ڈیلٹا ایئرلائنز میں فرسٹ آفیسر تھے اور ان کے خاندان کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔

دلہن جسنی حادثے میں شدید زخمی ہوئیں اور امدادی ٹیموں کے ہیلی کاپٹر تلاش کرنے سے پہلے کئی گھنٹوں تک ملبے میں پھنسی رہیں۔

اہلخانہ کے مطابق وہ حادثے کے بعد بے ہوش ہو گئی تھیں اور کئی گھنٹوں بعد ہی انہیں ہوش آیا۔ ہوش میں آنے کے بعد وہ ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئیں، جس کے بعد ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہیں۔

دولہا کے والد جارج فجی نے بتایا کہ جسم پر کٹ اور نیل پڑنے کے نشانات ہیں لیکن ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، وہ صحت یاب ہورہی ہیں۔

مزید خبریں