ویسٹ یارکشائر میں بس ٹائمنگ مشین میں فنی خرابی، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لیڈز(روشن پاکستان نیوز) ویسٹ یارکشائر میں بسوں کے ٹائمنگ ٹیبل فراہم کرنے والی مشین میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے باعث نظام متاثر ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو آمد و رفت کے دوران شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بس اسٹاپس پر نصب خودکار ٹائمنگ مشینیں درست وقت کی معلومات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں، جس سے مسافروں کو بسوں کے شیڈول کے بارے میں بروقت آگاہی نہیں مل رہی۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو انتظار کے دوران پریشانی اور تاخیر کا سامنا ہے۔

برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات: لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا، ریفارم یو کے کی غیرمعمولی پیش رفت

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنی ٹیمیں مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہی ہیں اور جلد نظام کو بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم عارضی طور پر مسافروں کو موبائل ایپ یا آن لائن شیڈولز سے مدد لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ روزمرہ آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

مزید خبریں