15 سال سے کم عمر عازمین حج پر عائد پابندی ختم

ریاض(وقار نسیم وامق) سعودی عرب نے 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر عائد پابندی ختم کردی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے) نے تصدیق کی کہ سعودی عرب نے حج کے لیے 15 سال عمر کی پابندی واپس لے لی ہے۔

پی اے اے کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت بحال کر دی گئی اور 15 سالہ سے کم عمر عازمین پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

پی اے اے کے مطابق سابقہ پالیسی بحال ہوگئی ہے 12 سال یا زائد عمر کے عازمین حج کے اہل قرار دیے گئے ہیں جبکہ 15 سال پابندی کے تحت مسترد ویزوں کو دوبارہ پراسیس کیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی پابندی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اب 15 سال سے کم عمر افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکیں گے۔

نئی سعودی پالیسی سے متعلق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیاکہ اب 3 مئی 2026ء سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید خبریں