اتوار,  19 اپریل 2026ء
امریکا کا اسلحہ اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کیلئے ایران جانیوالے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) امریکا نے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے اسلحہ، گولہ بارود اور ایٹمی مواد کی فراہمی روکنے کے لیے ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی نیوی ایڈوائزری نے کہا کہ ایران جانے والے بحری جہازوں کی تلاشی لے کر چیک کیا جائے گا کہ کہیں ان پر ہتھیار، ویپن سسٹمز، اسلحہ، ایٹمی مواد، خام یا صاف تیل ، لوہا، اسٹیل یا المونیم تو نہیں لدا۔

ہمیں ایران میں بہت جلد فتح ملنے جارہی ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

 امریکی نیوی ایڈوائزری نے مزید کہا کہ ایران جانے والے جہازوں کی یہ تلاشی کھلے سمندروں میں کہیں بھی لی جاسکے گی۔

مزید خبریں