هفته,  05 جولائی 2025ء
شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف لے لیا

لندن(صبیح زونیر)رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف لے لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد شبانہ محمود نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا اور قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کے دفاع اور انسانی حقوق کی پاسداری کا عہد کیا۔

شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری استحقاق اور بوجھ دونوں ہے، اس ذمے داری سے آنے والی نسلوں کے لیے دروازے کھلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلی لارڈ چانسلر ہوں جو اردو بول سکتی ہے، عدلیہ کو سیاسی دباؤ اور غیر ضروری اثر و رسوخ کے بغیر فیصلے کرنے چاہئیں۔

مزید خبریں