هفته,  13 جولائی 2024ء
پولیس نے گھر سے بھاگے گدھوں کو پکڑ لیا

ورجنییا(روشن پاکستان نیوز)امریکی ریاست ورجینیا کی پولیس نے اپنے گھر سے بھاگ کر سڑکوں پر آوارہ پھرنے والے دو گدھوں کو پکڑ لیا۔

اس حوالے سے ورجینیا پولیس نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کریٹیکل انسیڈنٹ اسٹریس منیجمنٹ ٹیم کے ارکان نے ان گدھوں کو ہینریکو کائونٹی کی دیہی سڑک پر پھرتے دیکھا۔

پولیس کی اس ٹیم نے ہینریکو کائونٹی کے ڈویژن پولیس سارجنٹ کی مدد سے آوارہ گردی کرنے والے ان گدھوں کو قابو کیا اور بعدازاں بحفاظت طور پر انکے مالک کے حوالے کیا۔

پولیس نے اس حوالے سے اپنے نوٹ میں لکھا کہ اس ٹیم ورک سے مضبوط سپورٹ نیٹ ورک کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News