جمعه,  19 جولائی 2024ء
پی ٹی آئی میں ہمارے کچھ پلانٹڈ لوگ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں، ن لیگی رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی میں ہمارے کچھ پلانٹڈ لوگ ہیں، جو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں۔

حنیف عباسی نےنجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے کہا کہا پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اگر ہمارا بندہ ہے تو ہمیں داد دیں، رؤف حسن جیسے لوگوں کی عیاشیاں لگی ہیں ایک سےدوسری پارٹی میں جاتے رہتے ہیں۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے رؤف حسن اندر کھاتے ہمارے کام آرہا ہو، ہم نے اپنا بندہ پلانٹ کیا ہوا ہے، ان کو پتہ ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے، جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر ہینڈل کا بتایا۔
انھوں نے کہا کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ والی جماعت ہے، تصدیق رؤف حسن کررہا ہے۔
ن لیگی رہنما نے انکشاف کیا کہ میں نام نہیں بتاتا لیکن پی ٹی آئی کے اندر کچھ اور بھی ہمارے پلانٹ کیے لوگ ہیں، یہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام آتے ہیں، ہم پلانٹڈ لوگوں کو پیسے تونہیں دیتےلیکن ان کوامید ہے ان کوکچھ بنادیں گے۔
فضل الرحمان اور محموداچکزئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان اور محموداچکزئی کو ہی دیکھ لیں، کچھ تو اصول ہونےچاہئیں، یہ دنوں اس کی جھولی میں جا کر بیٹھنے سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے معافی تومنگوالیتے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ قرار دینے والی بات پر کھڑا رہنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: صحافی عمران ریاض کے شاہد آفریدی پر سنگین الزامات، شاہد آفریدی کا ردِ عمل بھی سامنے آ گیا

بانی پی ٹی آئی کے جیل باہر آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہاہوں، ابھی تو توشہ خانہ ٹوبانی پی ٹی آئی کےلیے ایک سرپرائز کیس ہوگا۔
ن لیگی رہنما نے بتایا کہ جاوید لطیف اسلیے اپنے الیکشن کا ذکرنہیں کرتے کیونکہ لیڈرشپ نے انہیں حدود کا بتادیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شکست پر انھوں نے کہا کہ محسن نقوی وزارت داخلہ یا چیئرمین پی سی بی میں سے ایک عہدہ دیکھ لیں، کرکٹ ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم بہت سفارشی تھی، نسیم شاہ کے سواپوری ٹیم میں کوئی جذبہ نہیں تھا،یہ صرف ماڈلنگ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News