

لاہور(روشن پاکستان نیوز): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عوام دشمن قرار دیا ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا انتباہ دیا ہے۔