اتوار,  23  اگست 2026ء
آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ 2 دن میں ختم کردیا، بنگلادیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست

سڈنی(روشن پاکستان نیوز) میکائے میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ صرف دو دن میں ہی ختم ہوگیا، بنگال ٹائیگرز پہلی اننگز میں 64 اور دوسری اننگز میں 95 رنزپرڈھیر ہوگئے۔

آسٹریلیا نے واحد اننگز میں 210 رنزبنائے، مچل اسٹارک نے دوسری اننگز میں 4 اور ٹیسٹ میں مجموعی طور پر  10 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں پیٹ کمنز اور نیتھن لائن کے نام 3۔3 وکٹیں رہیں۔

پاکستان نے کوریا کو تیسرے ہاکی میچ میں شکست دیکر ٹیسٹ سیریز جیت لی

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلی بار ان کی ہی سرزمین پر شکست دیکر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، بنگلادیش نے ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

مزید خبریں