هفته,  22  اگست 2026ء
ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کی 16سال بعد پہلی کامیابی، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان نے 16 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نیدر لینڈ میں جاری ورلڈکپ کے کلاسیفیکشن میچ میں  پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

جاپان کے خلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے 2 ، حنان شاہد اور حماد نے ایک ایک گول کیا۔

یہ نہ صرف نیدر لینڈ میں جاری ورلڈکپ میں پاکستان کی پہلی کامیابی ہے بلکہ ہاکی ورلڈکپ کے مقابلوں میں پاکستان نے 6 ہزار 17 دنوں بعد کسی ٹیم کو شکست دی ہے۔

اس سے قبل آخری بار پاکستان ہاکی ٹیم نے 2010 کے ہاکی ورلڈکپ میں اسپین کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی۔

بھارت نے پاکستان کو 3-5 سے شکست دیکر ہاکی ورلڈکپ 2026 سے باہرکردیا

تاہم پاکستان2014 کے ورلڈکپ کے لیےکوالیفائی نہیں کرسکا تھا جب کہ 2018 کے ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم ایک میچ بھی نہ جیت سکی تھی۔ اسی طرح 2023 کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

خیال رہےکہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ ٹرافی کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔

مزید خبریں