اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بنگلاد یش سے مسلسل دوسری سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جولائی میں شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کپتان ہوں گے۔
بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ
دوسری جانب بنگلادیش کے خلاف سلہٹ ٹیسٹ میں شکست کے بعد کپتان شان مسعود اور دیگرکھلاڑیوں میں فاصلے پیدا ہوگئے ، وطن واپسی کے دوران پلیئرز میں بول چال اور رابطے کا فقدان رہا ، شان مسعود فیملی کے ساتھ مصروف رہے۔
یاد رہے کہ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے 16ٹیسٹ کھ











