سلہٹ ٹیسٹ: بنگلا دیش دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ، پاکستان کو جیت کیلئے437 رنز کا ہدف

ڈھاکہ (روشن پاکستان نیوز) سلہٹ میں پاکستان کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش ٹیم 390 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔

سلہٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلا دیش ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 390 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کےلیے 437 رنز کا ہدف پورا کرناہوگا۔

بنگلا دیش کی طرف سے کپتان نجم الحسن شنتو اور مشفق الرحیم نے 110 رنز تین وکٹوں کے ساتھ تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

بنگلا دیش کے مشفق الرحیم نے 137 رنز، لٹن داس نے 69 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ  محمود الحسن 52 ، مومن الحق 30 اور تیج الاسلام نے22رنزبنائے۔

پاکستان  کی جانب سے پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، ساجد خان نے 3 اور حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

واضح رہے واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسرا روز:

دوسرے روز کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔

محمود حسن جوئے 52، مومن الحق 30 اور تنزید حسن 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نجم الحسن شنتو 13 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ خرم شہزاد نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بنگلادیش کے خلاف 232 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان نے 21 رنز بغیر کسی نقصان کے ساتھ دوسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جلد ہی اپنے وکٹیں گنوا بیٹھے، اذان اویس 13 اور عبداللہ فضل 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان شان مسعود 21 رنز بناکر پویلین لوٹے، بابر اعظم 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 8، سلمان آغا 21 اور محمد رضوان 13 رنز بناسکے۔

حسن علی 18، ساجد خان 38 اور خرم شہزاد 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس کوئی رن نہ بناسکے۔

بنگلادیش کی طرف سے ناہید رانا اور تیج الاسلام نے 3، 3 اور تسکین احمد اور مہدی حسن میراز نے 2۔ 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلا روز

میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، لٹن داس نے 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے 2 اور ساجد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی طرف سے اذان اویس اور عبداللہ فضل نے اننگز کا آغاز کیا، پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنالیے۔

میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے، بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں