اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )ہیلتھ سروس اکیڈمی اور ایچ بی ایس کے زیر اہتمام “معرکۂ حق بنیان المرصوص اسپورٹس گالاکی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شہزاد خان نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہیں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس گالا جیسے مثبت اور صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اس موقع پر ڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ سے طلبہ کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی کے لیے ایسے پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاتقریب کے دوران اسٹیج پر شہباز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ مقررین نے اسپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی کردار سازی کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔











