هفته,  13 جولائی 2024ء
قومی کرکٹر وسیم جونئیر رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔

وسیم جونئیر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں اپنی نئی زندگی کی شروعات کا اعلان کیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’اور وہی دلوں کو ملانے والا ہے‘۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ ”نکاح“ کا استعمال بھی کیا۔
تصویر سے واضح ہوتا ہے کہ ان کا نکاح سعودی عرب میں ہوا کیونکہ ان کے ہوٹل کے کمرہ سے خانہ کعبہ بھی نظر آ رہا ہے جبکہ وہ اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

وسیم جونیئر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک بادوں کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

خیال رہے کہ وسیم جونیئر کو ان کے کھیل کی وجہ سے خوب پسند کیا جاتا ہے اور انہوں نے بہت جلد ہی شائقین کرکٹ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں جگہ بنائی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News