هفته,  13 جولائی 2024ء
وہاب ریاض نے بھی اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

لاہور:سینئرٹیم مینجر قومی ٹیم وہاب ریاض نےبھی اینکر مبشر لقمان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا۔

قومی ٹیم اور متعدد کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزامات لگانے کے معاملے پرسینئیر ٹیم مینجر وہاب ریاض نے مبشر لقمان کو 50 کروڑ روپے کاہرجانہ بھجوادیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ میرے اور میرے مرحوم والد کی تذلیل کی گئی بغیر ثبوت کے ایسا گھنوانا الزام عائد کرنا جرم ہے۔

مبشر لقمان نے وہاب ریاض اور انکے والد پر میچ فکسنگ کے الزامات عائد کئے تھے، سینئر صحافی نے وہاب ریاض کے مرحوم والد کو بکی قرار دیا تھا

بابر اعظم اورسایہ کارپوریشن کے ساتھ اظہر محمود بھی مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھجواچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: عدت نکاح کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News