هفته,  13 جولائی 2024ء
وزیراعلیٰ نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا، بڑے نام شامل

لاہور(روشن پاکستان نیوز)زیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کا نیا اسپورٹس بورڈ تشکیل دے دیا۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اسپورٹس بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہوں گے۔

تعلیمی میدان سے اویس رؤف اسپورٹس بورڈ پنجاب کے وائس چیئرمین ہوں گے۔ اولمپک اسٹار اتھلیٹ ارشد ندیم اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبر بن گئے۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق، سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر بھی اسپورٹس بورڈ پنجاب کی ممبر بن ہوں گی۔

اولمپئن خواجہ جنید، ایم این اے سعد وسیم اور ایم پی اے محمد اجمل خان چانڈیہ بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔

ارشد ستار، عمارہ رباب اور وسیم اختر، صحافی عمر اسلم اور اسد ضیاء اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ممبرز ہوں گے۔

اس سلسلے میں وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب میں بہترین کھلاڑیوں اور تجربہ کار اولمپئنز کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے بہترین اور پروفیشنل ممبران کے انتخاب پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب اسپورٹس کی ترقی کےلیے اہم اقدامات اٹھائے گا، آنے والے دنوں میں پنجاب میں اسپورٹس کے میگا ایونٹس ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News