اتوار,  05 مئی 2024ء
پاکستان کی ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے ورلڈ جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی، ایونٹ 12 سے 23 جولائی تک امریکا میں کھیلا جائے گا۔

ہیوسٹن میں شیڈول چیمپئن شپ میں مردوں کی 27 اور خواتین کی 19 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان مردوں اور خواتین کے ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ ہر ٹیم انڈر 19 عمر گروپ کے چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News