جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
مائیکل جیکسن کا 36 سال پرانا ریکارڈکس نے توڑ دیا؟ شوبز کی دنیا سے دلچسپ خبر

لندن (صبیح ذونیر)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے مشہور ’ایرس ٹور‘ کے دوران لندن کے ویمبلی اسٹیڈیم میں میوزیکل شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ٹیلر سوئفٹ وہ پہلی سولو آرٹسٹ بن گئیں جنہوں نے ایک ہی ٹور کے دوران ویمبلی اسٹیڈیم میں 8 شوز کیے ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے پاس تھا، جنہوں نے 1988 میں اپنے ’بیڈ ٹور‘ کے دوران 7 شوز کیے تھے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اس موقع پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں نے مجھے پہلی سولو آرٹسٹ بنا دیا ہے جو ایک ہی ٹور میں ویمبلی اسٹیڈیم میں آٹھ شوز کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا دہلی میں جنسی ہراسانی کا شکار بننے کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کےلیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میں نے ہمیشہ لندن میں پرفارم کرنا پسند کیا ہے، لیکن موجودہ ٹور بہترین تجربہ تھا، میں نے اس سے پہلے کبھی اتنا زبردست ہجوم نہیں دیکھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News