پیر,  20 مئی 2024ء
مانچسٹر میں ’’خوش آمدید قوالی نائٹ‘‘پروگرام کاانعقاد

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ’’خوش آمدید قوالی نائٹ‘‘پروگرام 91مئی بروز اتوار کوپیش کیاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر گریٹر مانچسٹر میں 91مئی بروز اتوار خوش آمدید قوالی نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

قوالی نائٹ میں قیصر محمود قوال قوالی پیش کریں گے۔

منتظمین کے مطابق قوالی پروگرام شام ساڑھے پانچ بجے سے لے کر رات نو بجے تک جاری رہے گا۔

پروگرام مانچسٹر کے ہائی ڈی ٹاؤن ہال میں منعقد کیا جائے گا۔

منتظمین نے بتایا کہ پروگرام میں شرکت کا ٹکٹ صرف 10 پائونڈ میں دستیاب ہے جس میں ریفریشمنٹ بھی شامل ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News