گلگت بلتستان انتخابات: مسلم لیگ(ن) کی تیاریاں تیز، سید ذیشان علی نقوی کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے پیشِ نظر اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور سینئر رہنما اسحاق ڈار کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی انتخابی حکمت عملی اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی کو گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق نئی ذمہ داریوں کے باعث سید ذیشان علی نقوی انتخابی مہم میں بھرپور مصروف رہیں گے، جس کے باعث پیر کے روز شاہ اللہ دتہ ہاؤس میں منعقد ہونے والا پبلک ڈے معمول کے مطابق نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان

پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات کے لیے منظم حکمت عملی کے تحت بھرپور تیاری کی جا رہی ہے تاکہ بہتر انتخابی نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

مزید خبریں