هفته,  18 مئی 2024ء
امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے پر ن لیگ میں اختلافات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امیر مقام کے بیٹے کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر ن لیگ میں اختلافات سامنے آگئے۔

ن لیگ خیبرپختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے سینیٹ کا ٹکٹ امیر مقام کو بیٹے کو دیے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارٹی کا غلط فیصلہ ہے۔ باقی ساری ن لیگ خیبرپختونخوا کو نظرانداز کرنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔

اختیار ولی کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلوں پر تنقید اور ردِ عمل جائز اور فطری ہے۔ اس عمل سے پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن احساس محرومی کا شکار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساری وزارتیں اور عہدے ایک گھر میں جائیں گے تو اچھا پیغام نہیں جائے گا لہٰذا مرکزی قیادت معاملے پر توجہ دے۔ دیگر جماعتوں نے گورنر بننے کی دعوت دی، دو بار وزارت دینے کا کہا گیا، ان تمام آفرز کے باوجود ن لیگ نہیں چھوڑی۔

مزید پڑھیں: پی پی 133 پر دوبارہ گنتی کرنے پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ہر جماعت کے کارکن کو کہنا چاہتا ہوں کہ سیاست کرنے سے پہلے سفارش کا بندوبست کریں۔ سفارش نہیں ہوگی تو عمر گزر جائے گی، کسی کو احساس تک نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News