جمعه,  17 مئی 2024ء
ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں ہم عوام کی طاقت سےشیر کا شکار کریں گے.بلاول بھٹو

بدین(روشن پاکستان نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) کو کڑی تنقدی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنا منشور لےکر ہر صوبے میں عوام کے پاس جارہاہوں، حکومت میں آکر غربت کا مقابلہ کریں گے،بے روزگاری کاخاتمہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک صاحب چوتھی بار وزیراعظم بننا چاہتے ہیں، چوتھی بار وزیراعظم بننےکی خواہش رکھنےوالے کے پاس منشور ہے اور نہ نظریہ، ہم شیر کا شکار کریں گے، اسے چوتھی بار وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کا راج چاہتے ہیں، عوام کی طاقت سے شیر کا شکار کریں گے، اس کا راستہ روکیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص پہلی،دوسری اور تیسری بار ناکام ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام نے مجھ پر اعتماد کیا تو اپنے10نکاتی منشور پر عمل کروں گا، عوام کو 300 یونٹ فری بجلی سولر کے ذریعے پہنچاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پورے ملک میں غریب گھرانوں کو پکےمکانات دیناچاہتےہیں، بےگھر لوگوں کو20لاکھ گھربناکردینے کے لیے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کاہ کہ ان کو عوام کے بجائے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے منتخب کیا توملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئےگا، دیگر سیاست آپس مین ، صرف مین آپ کےلیےلڑرہا ہوں، عوام سے وعدہ ہے تنخواہ دگنی کرکے دکھاؤں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News