بدھ,  26  اگست 2026ء
آزادکشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران حملہ، رینجرز اہلکار شہید

مظفرآباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر میں سڑک کے کلیئرنس آپریشن کے دوران  فسادیوں کے حملے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور ایک زخمی  ہو گیا۔

سرساوہ تا تراڑ کھل سڑک کی کلیئرنس کے دوران فسادی جتھے کے اسنائپرز نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شاہ نواز سینے پر گولی لگنے سے شہید ہوئے۔ لانس نائیک بلال بھی کندھے پرگولی لگنےسے شدید زخمی ہو گئے۔

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ 9 نشستوں کیساتھ بازی لے گئی، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر

فسادی جتھے کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکار شاہ نواز کا تعلق خیرپور سندھ سے ہے۔ آمدورفت میں مشکلات اور غذائی قلت کے پیش نظر بند راستے کھولنے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں