کراچی (روشن پاکستان نیوز): مرحوم شوہر کی پنشن ہڑپنے کے لیے مردہ قرار دی گئی بیوہ خاتون اپنی زندگی کا ثبوت لے کر عدالت پہنچ گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں صفیہ خاتون کی دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ مجھے مردہ قرار دے کر میرے مرحوم شوہر کی پنشن وصول کی جا رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کی موکلہ کے شوہر انتقال کر چکے ہیں۔ مرحوم نے تین شادیاں کی تھیں۔ نادرا اور یوسی ریکارڈ کے مطابق صفیہ بیگم انتقال کر چکی ہیں اور تصدیق کے بعد پنشن مرحوم کی پہلی بیوی کو مل رہی ہے۔
عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: جنہوں نے بھی توہین عدالت کی انہیں سزا دی جائے: بیرسٹر گوہر
نادرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نادرا والے آن لائن ریکارڈ کی تصدیق کرتے ہیں۔ ہمیں یوسی ریکارڈ کے مطابق خاتون کے انتقال کا بتایا گیا، جس پر دفتری کارروائی کی گئی۔
عدالت نے چیئرمین یوسی صالح محمد کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اگلی سماعت پر چیئرمین یونین کونسل کو ہر صورت عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔











