هفته,  22  اگست 2026ء
قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو چاہے 1000 صوبے بنا لیں کچھ نہیں ہوگا: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو چاہے ہزار صوبے بنا لیں کچھ نہیں ہوگا۔

ویژن فور پاکستان مباحثے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صوبے نہیں چل رہے لیکن وفاق بھی نہیں چل رہا، نظام ختم ہو چکا ہے پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ نظام نہیں چل رہا، صرف صوبے مسائل کا حل نہیں، قانون کی حکمرانی بھی ضروری ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صوبوں کا معاملہ بڑی ڈیبیٹ ہے اس پر جلدی نہیں کرنی چاہیے، صوبوں کے معاملے پر عجلت نظر آ رہی ہے یہ تباہی کا راستہ ہے، پہلے یہ ڈھونڈیں کہ ملک کیوں نہیں چل رہا صوبے نہ ہونا وجہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم عمران خان کی اسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آبادانتظامیہ نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائرکردی

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وسائل صوبوں کے پاس جاتے ہیں وفاق کنگلا ہوگیا ہے، صوبے وسائل خرچ کس طرح کرتے ہیں اس نظام کو ہم کبھی نہیں دیکھتے، صوبے بادشاہت کی طرح چلتے ہیں، یہاں وزیر اعلیٰ کے منہ سے جو نکلے وہ حکم بن جاتا ہے، جب تک سارے نظام کو نہیں بدلیں گے صوبے بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں