بدھ,  05  اگست 2026ء
آزادکشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے نتائج، ایک حلقے میں ن لیگ اور دوسرے میں پی پی کامیاب

مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 27 اور  ایل اے 28 کے مکمل اور  غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

حلقہ ایل اے 27 مظفرآباد 1 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کی نورین عارف 18919 ووٹ لے کر کامیاب  رہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک علی 18621 ووٹ لیکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی نے اقتدار نہیں، قومی مفاد کو ترجیح دی، سحر کامران

دوسری جانب ایل اے 28 مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 28170 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ن لیگ کے چوہدری شہزاد 26864 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ کے دوران   پاکستان مسلم لیگ ن نے 14 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ میدان مارلیا تھا جبکہ پیپلزپارٹی کے حصے میں 5 سیٹیں آئی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 27 پر ووٹنگ خراب موسم کے باعث ملتوی کی گئی تھی جبکہ ایل اے 28 کے کچھ حلقوں پر سامان کی ترسیل نہ ہونے کے باعث ووٹنگ نہیں ہو سکی تھی۔

مزید خبریں