هفته,  11 جولائی 2026ء
پاکستان میں مزیدبارشوں کی پیش گوئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور میں رات گئے بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات نے مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔

پنجاب میں گرمی کی ستائے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارشوں کا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا، لاہور سمیت صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم بدستور موجود ہے،لاہور میں گزشتہ رات سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے،  آج لاہور میں مزید بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کل بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، البتہ حبس محسوس ہوگی، آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ لاہور اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 13 جولائی تک موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں رات گئے بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیااورآئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید بارش ہوگی،شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے،ٹھنڈی ہوا چلنے کے باعث شہر کا موسم خوشگواراور حبس ختم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی،شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہوگی۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرطوب ہوائیں آج سے شدت اختیار کریں گی جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہو رہا ہے، آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں 13 جولائی تک مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے،گلگت بلتستان میں بھی آج اور کل تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج اور کل پشاور، مردان، سوات، مالاکنڈ، کوہاٹ، بنوں، وزیرستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور، بٹگرام، شانگلہ، کرم اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ میں آج رات سے 12 جولائی کے دوران سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی، خیرپور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،مشرقی بلوچستان میں آج رات ے 13 جولائی کے دوران ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، شیرانی، زیارت، سبی، کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے،جنوبی بلوچستان میں 12 اور 13 جولائی کے دوران خضدار، آواران، لسبیلہ، گوادر اور گردونواح میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا،شہرمیں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلیں گی،کراچی کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے،کراچی کا موسم ابر آلود اور مرطوب رہے گا، شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلیں گی،کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سینٹی گریڈجبکہ زیادہ سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوسری طرف ملک بھر سے مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ناران آنے والے سیاح ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

مزید خبریں