اتوار,  05 جولائی 2026ء
سوات: گاڑی بریک فیل ہونے سے گہری کھائی میں جا گری، 10 افراد زخمی

سوات(روشن پاکستان نیوز) سوات میں گبین جبہ روڈ، دارمئی کے علاقے میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں سوزوکی پیک اپ گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعد ازاں تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا۔

سوات ، اے این پی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکا

زخمیوں میں لقمان  20 سال ، یاسین 13 سال ، انس  14 سال ، غنی  12 سال ، ریحان  11 سال ، وسیم  27 سال ، رحمان  9 سال ، عدنان  13 سال ، سلمان  13 سال  اور طیب  14 سال  شامل ہیں، تمام زخمیوں کا تعلق باغ ڈھیرئی بر سوات سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں