یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یکم محرم الحرام کی تعطیل چاند نظر آنے سے مشروط ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

نئے اسلامی سال کے آغاز پر چھٹی کا اعلان ،ٹرام، میٹروسروسز کے نئے اوقات جاری

مرکزی اجلاس کے ساتھ ساتھ، ملک کے دیگر بڑے شہروں اور وفاقی دارالحکومت میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد تمام زونل کمیٹیوں سے موصول ہونے والی رپورٹس اور شرعی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کے چاند کی رویت کا حتمی اور باضابطہ اعلان کریں گے۔

مزید خبریں