تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اے این ایف کا کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 64 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 30.04 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

اٹک میں ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ جبکہ ڈرائی پورٹ چوک سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1.050 کلوگرام ہیروئن اور 290 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں، جن کا مجموعی وزن 147 گرام تھا۔

اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

دیگر کارروائیوں میں شاہی باغ پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 14.4 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ سہراب گوٹھ کراچی میں ایک گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

اسی طرح رنگ روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 1 کلوگرام ہیروئن اور شاہ کمال کالونی لاہور میں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 2.65 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں