اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 اہم آپریشنز میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 43.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی جس کی مالیت 32 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 18 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اسی طرح راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر ایک اسپتال کے قریب رکشے کی تلاشی کے دوران 8.7 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ اس کارروائی میں 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
تیسری کارروائی مانسہرہ میں کی گئی جہاں ایک کالج کے قریب کھڑی گاڑی سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔











