آئندہ مالی سال 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر
خلیجی ممالک میں 8 لاکھ پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر

اسلام آ باد(روشن پاکستان نیوز)  آئندہ مالی سال 27-2026 کے دوران 20  لاکھ ملازمتیں پیداکرنےکا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے دوران 18 لاکھ ملازمتوں کے مواقع  پیدا کیے گئے۔

سرکاری دستاویزکے مطابق آئندہ مالی سال خدمات کےشعبے میں11 لاکھ، صنعتی شعبے میں 5 لاکھ اورزرعی شعبے میں4 لاکھ ملازمتوں کےمواقع پیدا ہونےکی توقع ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ایرانی حکومت

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ  روزگارپیدا کرنےکا بڑھتا ہوا رحجان وسیع البنیاد، جامع اور روزگار پرمبنی معاشی نموکو سہارا دے گا-

وفاقی اور صوبائی سطح پر جاری روزگار پیدا کرنے کے پروگرام لیبر مارکیٹ میں شرکت، کاروبار، تکنیکی مہارتوں اور ملازمتوں کے لیے موزوں امیدواروں کے انتخاب کے نظام کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

مزید خبریں